(واشنگٹن ڈی سی) امریکہ میں ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ اور ولسن سنٹر کے زیراہتما م سالانہ عاصمہ جہانگیر لیکچر سیریز میں اس سال بھارتی دانشور اور امن تحریک کے معروف کارکن ڈاکٹر سندیپ پانڈے”جنوبی ایشیا میں امن اور ایٹمی ہتھیاروں پرپابندی“ کے موضوع پر خطاب کریں گے۔
جمعرات 17 نومبر کو ہونے والے اس ورچوئل پروگرام میں ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے ایگزیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر قیصر عباس مقرر کا تعارف کرائیں گے اور ولسن سینٹر کے مائیکل کوگل مین نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔آفتاب صدیقی موضوع پر تبصرہ کریں گے۔
سندیپ پانڈے انڈیا اور پاکستان کے درمیان قیام امن کی تحریکوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف احتجاج کے لئے جانے جاتے ہیں۔ امریکہ سے انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے بعد وہ انڈیا میں درس وتدریس میں مصروف ہیں۔ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیت کے علاوہ وہ غریبوں کے استحصال اور ماحولیاتی تباہ کاریوں کے مسائل پر احتجاجی تحریکوں کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں۔
یہ ورچوئل پروگرام جمعرات کے دن واشنگٹن میں صبح نوبجے، پاکستان میں شام سات بجے اور انڈیا میں شام ساڑھے سات بجے ہو گا۔ رجسٹریشن کے لئے ولسن سنٹر کی ویب سائٹ پر درج ذیل ہدایات پر عمل کریں:
1. Go to the link: https://www.wilsoncenter.org
2. Click "Program” on the top bar
3. Click "Asia Programs.”
4. Click the program title: "Prospects for Peace.”
5. Click "RSVP for Event.”
6. Enter your name and email address to register.