خبریں/تبصرے

جدوجہد، یکجہتی، سوشلزم

معزز قارئین، انقلابی ساتھیو! دوستو!

آئندہ سال اپریل میں ’روزنامہ جدوجہد‘ اپنی اشاعت کے چار سال مکمل کر لے گا۔ لگ بھگ چار سال سے ’روزنامہ جدوجہد‘ ہر صبح سوشلزم، فیمن ازم، انٹرنیشنل ازم اورماحول دوستی کا پیغام لے کر آپ کے پاس پہنچ رہا ہے۔

ایک ایسے ملک سے سوشلسٹ روزنامہ نکالنا مشکل بھی ہے اور باعث فخر بھی کہ جہاں بایاں بازو بہت طاقتور حیثیت نہیں رکھتا۔ اس اہم نظریاتی کاوش کے پیچھے ایک طرف اگر وہ کارکن اور مصنف ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اس کی اشاعت ممکن بناتے ہیں تو دوسری جانب وہ ہمدرد بھی ہیں جو کئی طرح سے ’روزنامہ جدوجہد‘ کی مدد کرتے ہیں۔

ان مٹھی بھر افراد کی لگن سے ’روزنامہ جدوجہد‘ اپنی اشاعت جاری رکھے ہوئے۔ یہ سلسلہ تمام تر مشکلات کے باوجود جاری رہے گا۔ یہ ہمارا عہد ہے۔ نہ صرف ہم روزانہ کی بنیاد پر ایک سوشلسٹ بیانیہ لے کر نمودار ہوتے ہیں بلکہ ہم اس بات کو بھی یقینی بناتے ہیں کہ ’روزنامہ جدوجہد‘ معیاری صحافت کی علامت بن کر ابھرے۔

یہ سب کافی نہیں۔

ہم معیاری سوشلسٹ اخبار تو روز جاری کر دیتے ہیں لیکن یہ اتنی بڑی تعداد میں قارئین تک نہیں پہنچ پاتا۔ یہ تب تک ممکن نہیں جب تک آپ ’روزنامہ جدوجہد‘ سے روزانہ، ماہانہ اور سالانہ بنیاد پر یکجہتی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ اس یکجہتی کی کئی شکلیں ہو سکتی ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر آپ ہمارے مضامین، رپورٹس اور دیگر مواد اپنے ٹوئٹر، فیس بک یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کر سکتے ہیں۔

ہفتہ وار یا ماہانہ بنیاد پر آپ ہمارے لئے لکھ سکتے ہیں، رپورٹ کر سکتے ہیں۔ بالخصوص اگر آپ اکیڈیمک شعبے یا تحقیق کے کام سے وابستہ ہیں تو ہمارے لئے لکھئے۔ ہمیں مترجم ساتھیوں کی بھی اشد ضرورت ہے۔

ماہانہ بنیاد پر یا سالانہ بنیاد پر آپ ہماری مالی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ مالی مدد کرنا چاہئیں تو مندرجہ ذیل واٹس اپ پر رابطہ کریں: 00923306009977

ہماری کوشش ہے کہ اگلے سال ’روزنامہ جدوجہد‘ کا انگریزی زبان میں ایڈیشن بھی جاری کیا جائے۔ اس کے علاوہ ہم آنے والے سالوں میں اسے ایک ملٹی میڈیا پلیٹ فارم بنانا چاہتے ہیں لیکن یہ سب آپ کی عملی یکجہتی کے بغیر ممکن نہیں۔

ہم سمجھتے ہیں سوشلسٹ پاکستان ممکن ہی نہیں ناگزیر بھی ہے مگر ایک سوشلسٹ پاکستان کی جدجہد ایک سوشلسٹ میڈیا کے بغیر ممکن نہیں۔ ’روزنامہ جدوجہد‘ پاکستان میں سوشلزم کی جانب ایک اہم قدم ہے جسے آپ کی یکجہتی ایک بڑا قدم بنا سکتی ہے۔

امید ہے آپ روزانہ، ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر عملی یکجہتی سے ہمارا حوصلہ بڑھائیں گے!

Roznama Jeddojehad
+ posts