لاہور (جدوجہد رپورٹ) برصغیر کی تقسیم کے 75 سال اور بنگلہ دیش کی آزادی کے 50 سال کو یاد کرتے ہوئے یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے انسٹیٹیوٹ آف دی ایڈوانس سٹڈی آف انڈیا (یو پی آئی اے ایس آئی) کے زیر اہتمام 10 فروری بروز جمعہ شام 7 بجے ویبینار منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ ویبینار ’تقسیم بذریعہ پاپولر میڈیا‘ کے عنوان سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
ویبینار کو ایشورن سریدھرن (اکیڈمک ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹویو پی آئی اے ایس آئی) اور انتھونی سیرولی (پروفیسر ساؤتھ ایشیا سٹڈیز وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی اور ڈائریکٹر سینٹر فار ساؤتھ ایشیا) ماڈریٹ کریں گے۔
ڈاکٹر امت رنجن (سنگا پور نیشنل یونیورسٹی)، فاروق سلہریا (ایڈیٹر جدوجہد، اسسٹنٹ پروفیسر بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی) اور افروزہ شوما (فیکلٹی ممبر میڈیا اینڈ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش) پینل میں شامل ہوں گے۔
امت رنجن اور فاروق سلہریا نے گذشتہ سال اکیڈیمک جریدے ”انڈیا ریویو“ کے تقسیم پر خصوصی شمارے کی ادارت کی تھی۔
اس ویبینار میں شرکت کے لئے اس لنک پر رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔