خبریں/تبصرے

2045 ء تک غریب ملکوں کے ہر 4 میں سے 3 افراد ذیابیطس کا شکار ہونگے: تحقیق

لاہور(جدوجہد رپورٹ) ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ آئندہ 25سال میں دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی شرح دگنی ہو جائے گی اور 2050تک دنیا کا ہر 8واں شخص ذیابیطس کا شکار ہو گا۔

’ڈان‘ کے مطابق طبی جریدے ’دی لینسٹر‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ میں ماہرین نے سلسلہ وار مضمونوں اور جائزوں کے بعد اندازہ لگایا ہے کہ 2050تک دنیا میں ایک ارب30کروڑ افراد ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونگے۔

تحقیق کے مطابق 2021تک دنیا بھر میں ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کی تعداد 53کروڑ تھی، جو اگلے 27سالوں میں ایک ارب30کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر ذیابیطس پوری دنیا میں تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نوجوان افرادبھی اس کا شکار بن رہے ہیں۔

تحقیق کے مطابق غریب اور متوسط آمدنی والے ملکوں میں ذیابیطس کے تیزی سے بڑھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ امیر ملکوں میں بھی اقلیتی آبادیوں میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق 2045تک غریب اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہر 4میں سے 3افراد ذیابیطس کا شکار ہونگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts