خبریں/تبصرے

القاعدہ کی سویڈن پر حملوں کی دھمکی: حکومت نے تھریٹ لیول 3 سے 4 کر دیا

سٹاک ہولم (نمائندہ جدوجہد) چار روز قبل القاعدہ کی ترجمانی کرنے والی ویب سائٹ السحاب پر سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کو نذر آتش کرنے کے واقعات کے خلاف حملوں کی دھمکی دی گئی۔ اس دھمکی کے بعد، گذشتہ روز سویڈن میں تھریٹ لیول تین سے بڑھا کر چار کر دیا گیا۔ واضح رہے سویڈن میں خطرے کو جانچنے کے پانچ لیول ہیں۔ تھریٹ لیول چار کا مطلب ہے کہ خطرہ کافی شدید ہے۔

بدھ کی شام بھی القاعدہ کی دھمکیاں سویڈش میڈیا میں ایک اہم خبر تھیں۔ سویڈن کے سرکاری چینل، ایس وی ٹی 1، پر شام سات بجے کے قومی خبر نامے میں یہ پہلی شہ سرخی تھی۔ سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بل ستروم (Tobias Billstrom) کا بیان بھی ٹیلی کاسٹ کیا گیا جس میں وزیر خارجہ نے لوگوں سے کہا کہ وہ خوف کا شکار نہ ہوں اور معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

دریں اثنا، برطانیہ نے اپنے شہریوں کو سویڈن کے سفر سے پرہیز کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس ہفتے یہ خبر بھی سویڈش میڈیا میں شہ سرخی بنی رہی۔

Roznama Jeddojehad
+ posts