خبریں/تبصرے

مغربی اور وسطی افریقہ میں 50 ملین افراد کو بھوک کا سامنا

لاہور(جدوجہد رپورٹ)اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ کے مطابق اگلے سال مغربی اور وسطی افریقہ میں تقریباً50ملین افراد کے بھوک سے مرنے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیاہے کہ انسانی امداد کیلئے بین الاقوامی فنڈز شدید بھوک کی اس ریکارڈ سطح کے ساتھ نمٹنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ڈبلیو ایف پی کی طرف سے رواں ہفتے شائع ہونے والے ایک تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے امتزاج کی وجہ سے خطے کے دو تہائی سے زیادہ گھرانے صحت مند غذا کے متحمل نہیں ہیں۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مغربی اور وسطی افریقہ کیلئے تحقیق کے سربراہ اولوسیب کا کہنا ہے کہ ’اس وقت غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرنے والے تقریباً 80فیصد لوگ تنازعات والے علاقوں میں رہتے ہیں۔ ہم موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا بھی مشاہدہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اس سال بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں مقامی کسانوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔‘

Roznama Jeddojehad
+ posts