اوسلو(نمائندہ جدوجہد)پاکستان میں بلاسفیمی واقعات بارے پاکستانی نژاد نارویجن صحافی عطا انصاری کی تحقیقاتی کتاب 15 فروری سے ناروے میں بک سٹالز پردستیاب ہو گی۔یہ کتاب نارویجن زبان میں تحریر کی گئی ہے۔
عطا انصاری ناروے کے سرکاری ٹی وی چینل این آر کے (NRK )سے وابستہ،ایوارڈ یافتہ ڈاکومینٹری فلم میکر اور صحافی ہیں۔
’بلڈی ہسٹری آف بلاسفیمی فائٹس‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی یہ معلوماتی کتاب بلاسفیمی کے نام پر ہونے والے بعض پر تشدد واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے اس کتاب کے ذریعے اُن تنازعات اور واقعات کی تہہ تک جانے کی کوشش کی ہے، جن کی وجہ سے کئی دہائیوں سے اسلامی دُنیا اور مغرب کے تعلقات میں دراڑیں پڑرہی ہیں۔ یہ کتاب آسکہاؤگ پبلشنگ ہاؤس، جو ناروے کے بڑے پبلشرز میں شمار ہوتے ہیں، کے زیر ِاہتمام شائع ہو رہی ہے۔
کتاب میں بلاسفیمی اور آزادی اظہار بارے مغرب اور مسلم دنیا کے متحار ب تصورات پر بھی بحث کی گئی ہے۔