خبریں/تبصرے

اسرائیلی جارحیت: 2023ء میں ہلاک ہونے والے 75 فیصد صحافی غزہ میں مارے گئے

لاہور(جدوجہد رپورٹ) غزہ پر اسرائیلی جنگ کے 3 ماہ کے دوران2023ء میں مارے گئے دنیا بھر کے تمام صحافیوں میں سے 75فیصد ہلاک ہوئے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں 130 سے زیادہ صحافی مارے جا چکے ہیں۔ سی پی جے کے مطابق گزشتہ سال ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے 75 فیصد غزہ پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔ 2023ء میں دنیا بھر میں 99 صحافی ہلاک ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر سے 31 دسمبر تک غزہ میں 72 صحافی ہلاک ہوئے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts