خبریں/تبصرے

یمن سے یکجہتی: اٹلی کے گودی مزدوروں کی سعودی بحری جہاز کے خلاف ہڑتال

لاہور (جدوجہد رپورٹ) اٹلی کے گودی مزدوروں نے سعودی بحری جہاز ’بحری یانوبو‘ جس کے بارے میں افواہ ہے کہ وہ یورپ سے اسلحہ لے کر سعودی عرب جا رہا ہے، پر سامان لادنے سے انکار کر دیا ہے۔

پچھلے سال بھی اسی جہاز کے خلاف اٹلی کے گودی مزدوروں نے ہڑتال کی تھی۔ اس سال اس جہاز کو جگہ جگہ احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اٹلی سے قبل جرمنی میں اس جہاز کو لنگر انداز نہیں ہونے دیا گیا۔

یہ جہاز جرمنی کی بندرگاہ’پریمر ہاون‘ پر لنگر انداز ہونا تھا مگر ایمنسٹی انٹرنیشنل اس کے خلاف عدالتی حکم نامہ لے آئی اور اس جہاز کو لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں ملی۔

اس جہاز کو بلجیئم کے شہر اینٹورپ (Antwerp) میں بھی لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ جب یہ جہاز برطانیہ پہنچا تو اسے شیرنس (Sheerness) کی بجائے ٹلبری (Tilbury) میں لنگر انداز ہونا پڑا۔ اسی طرح فرانس میں جب یہ جہاز شیربورگ (Cherbourg) پہنچا تو مظاہرین نے اس کا احتجاجی بینروں سے استقبال کیا۔

یہ جہاز مصر سے ہوتا ہوا سعودی عرب پہنچے گا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts