لاہور (جدوجہد رپورٹ) بدھ کے روز جرمنی کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سنگل یوز (ایک بار استعمال ہونیو الی) پلاسٹک کی اشیا پر 3 جولائی سے پورے ملک میں پابندی ہو گی۔
جن اشیا پر پابندی لگائی جا رہی ہے ان میں سنگل یوز سٹرا، کاٹن بڈز، کھانا پیک کرنے کے پلاسٹک والے ڈبے، پلیٹیں، کب، ڈبے، غباروں کے پلاسٹک ہولڈر وغیرہ شامل ہیں۔
جرمنی کی وزیر ماحولیات سوینیا شلز نے کہا ہے کہ اس اقدام سے جرمنی کے اندر ’تھرو آوئے کلچر‘ (Throw Away Culture) کا خاتمہ ہو گا۔
جرمنی نے یہ اقدام یورپی یونین کی ہدایات کی روشنی میں اٹھایا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جرمنی کے عوامی مقامات سے جمع کئے جانے والے کوڑے کا بیس فیصد سنگل یوز پلاسٹک پر مبنی ہوتا ہے۔
ماحولیات کیلئے کام کرنے والے کارکن اور ادارے پلاسٹک کے استعمال کو کم یا ختم کرنے کی بات کر ر ہے ہیں۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ پلاسٹک کے ذرات مچھلیوں، جانوروں اور پرندوں کے اندر بھی منتقل ہو چکے ہیں۔