خبریں/تبصرے

شکاگو: کولمبس کے دو مجسمے ہٹا دیے گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جمعے کے روز امریکی شہر شکاگو کے دو پبلک پارکوں میں نصب کرسٹوفر کولمبس کے دو مجسمے ہٹا دئے گئے۔

یہ مجسمے شکاگو کی سیاہ فام مئیر لوری لائٹ فُٹ کے حکم پر ہٹائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مجسمے امن و عامہ کے پیش نظر وقتی طور پر ہٹائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ شہر میں ایک ہفتے سے مظاہرے جاری تھے کہ یہ مجسمے ہٹائے جائیں۔ ایک مجسمے کو لوگوں نے خود گرانے کی کوشش کی تھی۔

ایک مجسمہ گرانٹ پارک سے جبکہ دوسرا پارک اریگو پارک سے ہٹایا گیا ہے۔ پچھلے ماہ بھی ان مجسموں کو گرانے کی کوشش کی گئی تھی۔

یاد رہے، امریکی شہری جارج فلوئڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد نسل پرستی کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کے بعد امریکہ اور برطانیہ کے شہروں میں نسل پرستوں کے کئی مجسمے گرائے جا چکے ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts