خبریں/تبصرے

کون سا شہر کتنا ٹیکس دیتا ہے؟

لاہور (جدوجہد رپورٹ) روزنامہ دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 2018ء کے اعداد و شمار پر مبنی ہے، کراچی ملک بھر میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ سال میں کراچی نے 572 ارب ٹیکس دیا۔

دوسرے نمبر پر اسلام آباد ہے جس نے 204 ارب ٹیکس دیا۔

تیسرے درجے پر لاہور ہے جہاں 200 ارب ٹیکس دیا گیا۔

چوتھے نمبر پر راولپنڈی ہے (35ارب) جبکہ پانچویں درجے پر فیصل آباد ہے (16 ارب)۔

خیبر پختون خواہ کے دارلحکومت پشاور میں 13 ارب ٹیکس اکٹھا ہوا۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں 10 ارب ٹیکس جمع کیا گیا۔

سرائیکی خطے کے اہم مرکز ملتان میں 12 ارب ٹیکس جمع ہوا۔

اہم صنعتی مراکز سمجھے جانے والے سیالکوٹ میں 4 ارب اور گوجرانوالہ میں 7 ارب جمع ہوئے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts