خبریں/تبصرے

’ٹیررازم ٹو ٹیلی ویژن‘: آج قیصر عباس اور فاروق سلہریا کی کتاب کا آن لائن اجرا ہو گا

واشنگٹن (نامہ نگار)پاکستانی میڈیا پرشائع ہونے والی نئی کتا ب ”فرام ٹیریرزم ٹو ٹیلی وژن: ڈائنیمکس آف میڈیا، سٹیٹ اینڈ سوسائٹی“ کا آن لائن اجرا آج کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر قیصر عباس اور فاروق سلہریاکی زیرادارت اس کتاب کو لندن کے اشاعتی ادارے رٹلج نے شائع کیا ہے۔

اس تقریب اجرا کی نظامت مشہور صحافی رضا رومی، جو آج کل امریکہ میں ’نیا دور میڈیا‘ کے روحِ رواں ہیں، کریں گے۔ تصنیف پر ڈاکٹر قیصرعباس، فوزیہ افضل خان، عافیہ شہربانو ضیا اور فیض اللہ جان گفتگو کریں گے۔ اس تقریب کا اہتمام ’نیا دور‘ میڈیا نے کیا ہے۔

تقریب اجرا آج پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے رات اور امریکی وقت کے مطابق (ایسٹرن ٹائم) دن میں بارہ بجے ہو گی جسے یوٹیوب، فیس بک اور ٹیوٹر پر نشر کیا جائے گا۔

ڈاکٹر قیصر عباس ’روزنامہ جدوجہد‘ کے ادارتی بورڈ کے رکن بھی ہیں جبکہ ’فاروق سلہریا ’روزنامہ جدوجہد‘ کے شریک مدیر ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts