خبریں/تبصرے

این ایس ایف جامعہ پونچھ کا ’اِنتفادہِ طلبہ کنونشن‘ 10 دسمبر کو منعقد ہو گا

راولاکوٹ (پ ر) جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن جامعہ پونچھ کا نمائندہ اجلاس گزشتہ روز چیئرمین جامعہ پونچھ مجیب خان کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ راولاکوٹ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں جامعہ پونچھ کے تمام کیمپسزکے نمائندگان نے شرکت کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

میڈیا کو جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ این ایس ایف جامعہ پونچھ کا مرکزی ”اِنتفادہِ طلبہ کنونشن“ 10 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ کنونشن میں آمدہ دو سال کے لئے این ایس ایف جامعہ پونچھ کی نئی کابینہ کا انتخاب کر دیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق کنونشن سے قبل ”طلبہ حقوق مارچ“ کے نام سے احتجاجی ریلی کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس احتجاجی ریلی کا آغاز 10 دسمبر، بروز ہفتہ، دن 11 بجے، پوسٹ گریجوایٹ کالج راولاکوٹ کے گیٹ سے کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلی تین بنیادی مطالبات سمیت مختلف طلبہ مسائل کے حل کے لئے مطالبات کو لے کر منعقد کی جائے گی۔ ریلی کے ذریعے تعلیمی اداروں کے انفراسٹرکچر کی تکمیل، طلبہ یونین انتخابات کے شیڈول کے فوری اجرا، تعلیمی بجٹ کو بڑھاتے ہوئے فیسوں میں خاطر خواہ کمی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل بلدیاتی انتخابات اور جامعہ پونچھ کے چھٹے کانووکیشن کی تاریخوں میں مسلسل تبدیلیوں کی وجہ سے 19 جولائی کو ہونے والے کنونشن کو غیر معینہ تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جامعہ پونچھ کے چھٹے کانووکیشن کے انعقاد اور الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کی حتمی تاریخوں کے اجرا کے بعد بھرپور نمائندہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ”انتفادہ طلبہ کنونشن“ کا انعقاد 10 دسمبر، بروز ہفتہ کیا جائے گا۔

نمائندہ ا جلاس سے چیئرمین مین جامعہ پونچھ مجیب خان کے علاوہ چیئرمین مین کیمپس عادل فاروق، جنرل سیکٹری مین کیمپس عبدالوہاب، چیئرپرسن سٹی کیمپس علیزہ اسلم، آرگنائزر سپلائی کیمپس امن حبیب اوردیگر کیمپس سے مریم خان، خالد ابراہیم، جنید اشفاق، عدیل اشرف، دانیال فیضی اور جواد سلیم نے بھی خطاب کیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts