پاکستان

یہ آڈیو لیکس عمران خان کی نہیں ہیں!

فاروق سلہریا

تین دن سے ایک مرتبہ، حسب توقع، پورا پاکستان سماجی و سیاسی پورنوگرافی میں مصروف ہے۔ لوگ روٹی روزگار مانگ رہے ہیں۔ حکمران سوشل پورنوگرافی کے ذریعے ان کا دل بہلا رہے ہیں۔

کہا اور سمجھا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان اور عائلہ ملک کی آڈیوز ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ آڈیوز اُس ہائبرڈ رجیم کی لیکس ہیں جس نے عمران خان کو قوم پر مسلط کیا۔

کہا اور سمجھا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان اور عائلہ ملک کی آڈیوز ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ آڈیوز اُس حکمران طبقے کا کٹھا چھٹہ ہیں جو خود تو کالا باغ کی سیر گاہوں میں موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ان جنسی لطافتوں سے حظ اٹھانا چاہتا ہے جن کی مذہب اجازت نہیں دیتا مگر عوام پر یہ منافق ترین طبقہ شریعت نافذ کرنا چاہتا ہے۔

کہا اور سمجھا جا رہا ہے کہ یہ عمران خان اور عائلہ ملک کی آڈیوز ہیں۔ حقیقت یہ ہے: پاکستان کے شہریوں کو بتایا جا رہا ہے کہ تمہارے پاس دو ہی آپشن ہیں۔ چور ڈاکو یا پورن سٹارز۔

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔