خبریں/تبصرے

یونی آف پنسلوینیا ویبنار: ’مدیر جدوجہد‘ بطور پینل اسٹ شرکت کریں گے

لاہور (جدوجہد رپورٹ)’مدیر جدوجہد‘ فاروق سلہریا ’تقسیم بذریعہ پاپولر میڈیا‘ کے عنوان سے ایک ویبنار کیلئے تین رکنی پینل میں شامل ہونگے۔ اس ویبنار کا اہتمام یونیورسٹی آف پنسلوینیاکے سینٹر فار ساؤتھ ایشیانے کیا ہے۔

یہ ویبنار 10 فروری جمعہ کی رات 8 بجے پاکستانی وقت کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔

ویبنار میں دیگر گفتگو کرنے والوں میں افروجا شوما (امریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی، بنگلہ دیش) اور امیت رنجن (نیشنل یونیورسٹی سنگاپور) شامل ہیں۔

ویبنار میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں۔

اس سیشن کو پروفیسر ایشون سریدھرن (یونی آف پنسلوینیا، ایڈیٹر ان چیف انڈیا ریویو) اور ڈاکٹر انتھونی سیرولی (یونی آف پنسلوینیا، ایڈیٹر انڈیا ریویو) ماڈریٹ کرینگے۔

ویبنار کے مہمانان نے تحقیقی جریدے ’انڈیا ریویو‘ (جلد 21، نمبر 3) میں ’تقسیم‘ پر خصوصی شمارے کی ادارت کی تھی، جو ٹیلر اور فرانسس نے اپنے روٹلیج امپرنٹ کے تحت شائع کیا ہے۔

شمارے کی اس جلد کے تمام مضامین بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں میڈیا، فلموں اور نصابی کتب کی مختلف شکلوں میں فرقہ وارانہ اختلافات کی مسلسل تصویر کشی کے بارے میں ہیں، جو تقسیم کی بنیاد تھے۔ برصغیر کے موجودہ ماحول میں یہ تجزیے زبردست اہمیت کے حامل ہیں۔ اس لئے تقسیم کو نہ صرف ایک تاریخی واقعہ کے طورپر دیکھا گیا ہے، بلکہ ایک زندہ یاد کو مختلف طریقوں سے مسلسل پیش کیاگیا ہے، جس سے بعد کی نسلوں کو اسے سمجھنے میں مدد ملے گی۔ ویبنار میں مقررین اپنے اپنے ملکوں میں ’تقسیم‘پر ہونے والی تحقیق پر تجزیے پیش کرینگے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts