خبریں/تبصرے

جرمنی: ایئرپورٹ سکیورٹی عملہ ہڑتال پر، 1100 سے زائد پروازیں متاثر ہونگی

لاہور(جدوجہد رپورٹ) فرینکفرٹ سمیت جرمنی کے 11ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملہ آج جمعہ کو 24گھنٹے کی کام چھوڑ ہڑتال کر رہا ہے۔ ہڑتال کے باعث جرمنی بھر میں 1100سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیرکا شکار ہونگی۔ برلن اور ہیمبرگ سمیت جرمنی کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں سے کوئی بھی مسافر پرواز نہیں کر سکے گا۔

’رائٹرز‘ کے مطابق مزدور یونین کی جانب سے 24گھنٹے کی ہڑتال تنخواہوں اور اوورٹائم میں اضافے کا مطالبہ منظور کروانے کیلئے کی جا رہی ہے۔

یونین نے کہا ہے کہ وہ 2.80یورو فی گھنٹہ تنخواہ میں اضافے اور 25ہزار محنت کشوں کیلئے اوورٹائم کا مطالبہ کر رہی ہے۔

جرمن ایئرپورٹس کی تنظیم نے کہا ہے کہ تقریباً2لاکھ مسافر اور 1100سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیرکاشکارہوں گی۔ برلن اورہیمبرگ سمیت جرمنی کے کچھ بڑے ہوائی اڈوں سے کوئی بھی مسافر پرواز نہیں کر سکے گا۔

ہیمبرک میں یونین نے گراؤنڈ سروس عملے کو جمعہ کی صبح3بجے سے آدھی رات تک ہڑتال کرنے کا کہا ہے۔

یونین نے کہا کہ وہ اس ایئرپورٹ پر 9ہزار ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے اور مہنگائی کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے زیادہ تنخواہوں اور 3ہزار یورو کی ایک بار ادائیگی کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts