Month: 2019 نومبر


طلبہ مزدور یکجہتی مارچ 29 نومبر کو لاہور میں استنبول چوک سے شروع ہو گا!

ان کا مقصد بائیں بازو کی سابقہ روایات کو دوبارہ زندہ کرنا ہے جب مزدور اور طلبہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتے تھے۔ امید ہے کہ 29 نومبر پاکستان میں بائیں بازو کی ایک نئے سرے سے اٹھان کا آغاز ہو گا۔

یہ نعرے تو کب سے لگ رہے تھے!

یہ مارچ لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں تعلیمی نجکاری، ہوش ربا تعلیمی اخراجات اور سرکاری تعلیمی کٹوٹیوں کے خلاف نکالے جا رہے ہیں۔ لاہور میں بھٹہ اور دیگر مزدور بھی اس مارچ میں اپنے مطالبات کے ساتھ جو کم از کم تنخواہ کی ادائیگی کے ارد گرد ہیں، اس مارچ میں شریک ہو رہے ہیں۔

سندھ یونیورسٹی میں بائیں بازو کے طلبہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ!

انقلابی طلبہ محاذ (RSF)اور سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اس گھٹیا ریاستی ہتھکنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کو باور کرواتے ہیں کہ اگر کسی ایک طالب علم کو بھی ان بوگس مقدمات کی زد میں لایا گیا تو ہم ملک گیر تحریک بھی چلائیں گے اور کلاسوں کے مکمل بائیکاٹ کی طرف بڑہیں گے۔