Day: مئی 1، 2020


اوقات کار میں کمی کی جدوجہد اور مزدور تحریک کے فرائض

کارل مارکس نے سرمایہ دارانہ نظام کی حقیقت کو عیاں کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ سرمایہ دار کا حتمی مقصد شرح منافع میں اضافے کا حصول ہے اور اس شرح کا تعین پھر محنت اور سرمائے میں موجود مستقل کشمکش کرتی ہے۔ سرمایہ دارہر وقت اس کوشش میں رہتا ہے کہ اجرتیں گھٹا کر سب سے نچلی جسمانی سطح پر لائی جائیں اور کام کے گھنٹے بڑھا کر سب سے اوپر کی جسمانی سطح تک پہنچائے جائیں۔