Month: 2021 مئی


فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان و کشمیر میں بائیں بازو کے کارکنان سراپا احتجاج

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام آج جمعرات کے روز مظفرآباد، باغ، کھائی گلہ اور ہجیرہ میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جا رہے ہیں، جبکہ راولاکوٹ میں ہفتہ 22 مئی کو جے کے این ایس ایف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگا۔

گلگت بلتستان: انسانی حقوق کارکن حسنین رمل و دیگر گرفتار، منافرت پھیلانے کا الزام

شیعہ اورسنی مسلک کے علما کی جانب سے ایک دوسرے کو مناظرے و مباہلے کا چیلنج دیا گیا ہے، دونوں فریقین کی جانب سے چیلنج قبول کرنے کے بعد آئندہ جمعہ کو شاہی پولو گراؤنڈ میں مباہلہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزدوروں کا قاتل نظام

1886ء کے بعد 134 سالوں کے بعد موجودہ عہد کی سائنسی ترقی، آلات پیداوار میں جدت اور ذرائع پیداوار کی ترقی جس نہج پر پہنچ چکی ہے، ایک منصوبہ بند معیشت کے ذریعے ممکن ہے کہ مزدوروں کے اوقات کار کو نہ صرف کم سے کم کیا جائے، کام کی شدت اور بوجھ کو کم جائے بلکہ بیروزگاری کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

جاوید ہاشمی کی تعمیرات کو بلڈوز کرنا بزدلانہ انتقامی کارروائی ہے، عمار علی جان

مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین اور انسانی حقوق کے رہنماؤں نے اس آپریشن کو گزشتہ ہفتے جاوید ہاشمی کی جانب سے کی جانیوالی پریس کانفرنس کے رد عمل میں انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔