Month: 2021 دسمبر


سال 2021ء: دنیا بھر میں ریکارڈ 293 صحافیوں کو جیل بھیجا گیا

صحافیوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی برائے جرنلسٹ پروٹیکشن(سی پی جے) کی رپورٹ کے مطابق سال 2021ء میں صحافیوں کی ریکارڈ گرفتاریاں ہوئیں۔ گرفتار ہونے والے زیادہ تر صحافیوں کا تعلق چین اور میانمار سے ہے۔

سانحہ اے پی ایس: متاثرین نے حکومتی وفد کا بائیکاٹ کر دیا، سڑک بلاک کر کے احتجاج

آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ میں مارے جانے والے بچوں کے والدین نے حکومتی وفد سے ملاقات کا بائیکاٹ کرتے ہوئے پشاور میں سڑک بلاک کر کے احتجاج کیا ہے۔

امریکہ ’جمہوریت کانفرنس‘ میں آزادی اظہار کو ترجیح دے: عالمی تحفظ صحافت کمیٹی

تحفظ صحافت کی عالمی کمیٹی،سی پی جے نے کہاہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے زیراہتمام ہونے والی عالمی جمہوریت کانفرنس پوری دنیا میں صحافت اور میڈیا پر جاری قدغنوں کے خلاف آواز بلندکرے اورذرائع ابلاغ کے تحفظ کے لئے موثراقدامات کرے۔ تنظیم نے ایک بیان میں امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ آزادی صحافت کے بغیرجمہوریت کا تصور محض ایک خیال خام ہے اوریہ کانفرنس، جس میں عالمی رہنما بڑی تعدادمیں شرکت کررہے ہیں، اس سلسلے میں اہم اقدامات کرسکتی ہے۔

جنگ جنگوں کے فلسفے کے خلاف

جب تک نجی ملکیت ہے انسان کی انسان سے جنگ ختم نہیں ہو سکتی اور جب تک نجی ملکیت کا دفاع کرنے والی قومی ریاست کا خاتمہ نہیں ہوتا،مختلف ریاستوں کے حکمران طبقات کے درمیان تضادات بھی ناگزیر طور پر جنم لیں گے جو کبھی بھی جنگ کی صورت میں اپنا اظہار کر سکتے ہیں۔

کراچی: یونیورسٹی فیسیں 15 لاکھ تک پہنچ گئیں، طلبہ حقوق صفر

آج ایک مرتبہ پھر جس طرح طلبہ کے ساتھ رویہ اپنایا جا رہا ہے۔ تعلیم کو ایک عیاشی اور کاروبار بنا کر طلبہ کی وسیع تر پرتوں کو تعلیم کے حق سے محروم کرنے کی پالیسیاں اپنانے کے اس عمل کے خلاف طلبہ چھوٹے پیمانے پرہی سہی لیکن منظم ہو رہے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں ہے جب اس خطے کے طلبہ اپنی طاقت اور قوت پر یقین قائم کرتے ہوئے ہر ظلم اور جبر کے آگے دیوار بن جائیں گے۔

المطوع کی آمد…بھاگو!

عمران خان کی قیادت میں البتہٰ پاکستان کسی اور ہی سمت میں گامزن ہے۔ موجودہ حکومت کے لاگو کردہ یکساں قومی نصاب پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لئے سرکاری اور نجی سکولوں پر مذہبی پولیس سے چھاپے مروائے جا رہے ہیں۔پاکستانی طرز کے مطوع جنم لے رہے ہیں۔

پاکستان میں شدت پسندی کے خلاف عوامی رد عمل: انیتا واعظ، عاصمہ جہانگیر لیکچر میں خطاب کریں گی

اپنے خطاب میں ڈاکٹر انیتا واعظ جو، ٓاریگن یونیورسٹی میں عالمی امور کی پروفیسر ہیں، پاکستان میں دہشت گردی پر اپنی نئی کتاب کے حوالے سے فنوں لطیفہ، تعلیم، علاقائی شاعری اور نجی اداروں کی کاوشوں کا تجزیہ پیش کریں گی۔

وزیر اعظم صاحب! راشد رحمن اور شہاب خٹک کو کب تمغہ شجاعت دیں گے؟

آپ اور آ پ کی سیاسی جماعت نیز آپ کے سرپرستوں نے جس طرح کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے یا جس طرح کے نظریات کا آپ سب پرچار کرتے آ رہے ہیں، سیالکوٹ کا سانحہ اس کا ایک اظہار ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ سیالکوٹ میں ہوئے المئے کی مذمت کر کے آپ سب منافقت کا اظہار کر رہے ہیں ورنہ یہ ممکن نہیں تھا کہ وزیر اعظم تو مذمتی ٹویٹ کر رہا ہو مگر وزیر دفاع سر لنکن شہری کی لنچنگ کو سر عام میڈیا کے سامنے جسٹیفائی کر رہا ہو۔