ہم سمجھتے ہیں کہ سوشلسٹ انقلاب ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ سوشلزم کے نظریات کی بنیا دپر ہی وہ نظام قائم کیا جا سکتا ہے، جس میں حق اور انصاف لوگوں کو فراہم ہو سکے۔ مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر تمام مسائل کا آج کے عہد میں ایک ہی حل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی کارکنوں کو انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہیے۔ سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ جموں کشمیر سمیت پاکستان بھر میں گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ سیاست کا راستہ روکنے سے انتہا پسندانہ رجحانات کے ابھرنے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں، ایسے طریقوں سے معاشرے آگے نہیں بڑھا کرتے۔ نوجوان پر امن اور ترقی پسند تحریک کا حصہ بنیں تاکہ ملک کے عوام کو راہ نجات مل سکے۔
