Month: 2022 جولائی


جموں کشمیر: سرکاری ملازمت کیلئے ’نظریہ الحاق پاکستان‘ پر حلف کی تقریب لازمی قرار

یہ عمل نوجوانوں میں آزادی اور انقلاب کیلئے کام کرنے کی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور والدین پردباؤ ڈالنے کیلئے کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی اولادوں کو آزادی اور انقلاب کا نام لینے سے خود ہی اس لئے روک لیں کہ مستقبل میں انہیں روزگار ملنے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سرنگ میں شگاف پڑنے سے بند

فالٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے پہاڑیوں کے نیچے سے گزرنے والی طویل ترین سرنگوں کی بندش سمیت کسی بھی نوع کے حادثہ کی صورت بہت بڑی تباہی پھیلنے کے خدشات پہلے سے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ چین کی تعمیراتی کمپنیوں کے تعمیراتی کام کی معیار پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔

عمران ریاض کے خلاف انتقامی نہیں، قانونی کاروائی ہونی چاہئے

عمران ریاض نے آمرانہ قوتوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف جو مہم چلائی اس کی بنیاد پر اس کی گرفتاری ہونی چاہئے تھی۔ اس نے جس طرح نور مقدم کیس میں جھوٹ بولے، انسانیت کی تذلیل کی، اس عورت دشمن مجرمانہ کردار ادا کرنے پر گرفتاری بنتی ہے۔ عمران ریاض نے پشتون تحفظ موومنٹ کو ’ملک دشمن‘ ثابت کرنے کے لئے جو مہم چلائی، اس کی بنیاد پر گرفتاری بنتی ہے کیونکہ اس مہم نے پی ٹی ایم کی قیادت اور کارکنوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔ عمران ریاض نے جس طرح بائیں بازو کے خلاف جھوٹ بولا، ان پر غداری کے الزام لگائے، اس کی بنیاد پر گرفتاری ہونی چاہئے۔

مولانا ہدایت: ریاستی جبر پر احتجاج مگر جمعیت کے تشدد کی حمایت

موجودہ سیاسی رجحانات کی بنیاد پر یہ واضح ہے کہ مولانا ہدایت اگلا الیکشن اسی صورت میں جیت سکتے ہیں، جب وہ جماعت اسلامی اور اس کے نظریے سے خود کو دور کر لیں۔ اگر وہ اپنے قدامت پسند ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہیں، جس میں مخلوط تعلیم کی مخالفت بھی شامل ہے، تو انہیں نسبتاً ترقی پسند بلوچ معاشرے میں سیاسی حمایت کبھی نہیں ملے گی۔ مولانا ہدایت کو مذہبی قدامت پرستی کے بارے میں اپنے موقف کے بارے میں واضح طور پر سامنے آنا ہو گا۔ اس معاملے پر ان کی خاموشی سخت مذہبی سیاست سے ان کی وفاداری کا اعتراف قرار پائے گی۔ اگر وہ اس مسئلے سے نمٹنے میں کامیاب ہو گئے توآنے والے سال مولانا ایک منصفانہ اور آزادانہ انتخابات میں جیت سکتے ہیں۔