بالکل بھی نہیں! ہماری ترجیحات ان سوالوں کے گرد گھومتی ہیں کہ اگلا وزیر اعظم کون ہو گا؟ دھرنے کی اگلی تاریخ کیا ہے؟ اور حکومتوں کا تختہ الٹنا اور گرانا ہے۔ کیا ہم عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ کر رہے ہیں؟ سیاہ آسمان پر منڈلاتا بحران اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم اپنے عظیم ہیروز کو بچانے میں ناکام رہے ہیں۔
Day: نومبر 20، 2022
راولپنڈی ’سازش‘ کیس (حصہ اوّل)
عام لوگ جنہوں نے پاکستان کے قیام کی حمایت کی تھی وہ یہ چاہتے تھے کہ پاکستان ایک آزاد اور جمہوری ریاست ہو جہاں اقلیتوں کے ساتھ ساتھ غریب اور پسماندہ پریشان حال لوگوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ بہرحال قیامِ پاکستان کے فوراً بعدخاص کر 1948ء میں قائداعظم کی وفات کے بعد حکومتِ پاکستان ایسے افراد کے ہاتھوں میں آ گئی جو ان تصورات و نظریات کو حقارت کی نظر سے دیکھتے تھے۔