چند روز پہلے ایک اہم سروے کے مطابق پارٹی 16.9 فیصد تک نیچے پہنچ گئی ہے۔ پارٹی کے چیئر پرسن اور ملک کے وزیر اعظم یُوناس گاہرستعورے کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کا گراف رائے شماریوں میں اوپر نیچے ہوتا رہتا ہے مگر 20 فیصد سے نیچے گرنا بہت سنجیدہ ہے اور وہ اس سے مایوس ہوئے ہیں۔
