جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے فضل محمود بیگ بینک روڈ مظفر آباد کی وارڈ سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے اپنے مد مقابل آزاد امیدوار کو بھاری مارجن سے شکست دی۔
Day: نومبر 29، 2022
جموں کشمیر: بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل، حکمران تحریک انصاف کو شکست
مظفر آباد ڈویژن میں سامنے آنے والے انتخابی نتائج دیگر دو ڈویژنوں پر بھی کسی نہ کسی سطح پر اثر انداز ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔ آزاد امیدواران کی بڑی تعداد میں کامیابی جہاں روایتی سیاسی جماعتوں اور قیادتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، وہیں دیگر دو مراحل میں رائے دہندگان اور امیدواران کے حوصلے بھی مزید بلند ہو رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں بھی پہلے مرحلے کے نتائج کو دیگر دو ڈیژنوں میں اپنا ووٹ بینک بڑھانے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کریں گی۔