ڈس لے گی جان و دل کو کچھ ایسے کہ جان و دل

ڈس لے گی جان و دل کو کچھ ایسے کہ جان و دل
ایران میں تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔ دنیا کا پہلا عورت انقلاب کروٹ لے رہا ہے۔ انقلاب کے دوران پسے ہوئے، دھتکارے ہوئے عوام کی انقلابی تخلیقی صلاحیتیں اگر عروج پر ہوتی ہیں تو مزاحمت کی بھی نئی نئی شکلیں سامنے آتی ہیں۔ اگر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے لنچ بریک کو مزاحمت بنا دیا ہے (ریاستی پابندی کے برخلاف نوجوان مر و خواتین مل کر لنچ کرتے ہیں) تو ایسے میں ایرانی آیت اللہ حضرات کو سمجھ نہیں آ رہی کہ مزید قتل و خون جاری رکھیں یا ظلم کا کوئی نیا طریقہ ڈھونڈیں کیونکہ ملاوں کی گولیوں سے شہید ہونے والے ہر مرد اور عورت کا چالیسواں ایک عظیم مزاحمتی جلسے میں بدل جاتا ہے۔
جمعرات کو 185 ملکوں نے پابندی کی مذمت میں ایک غیر پابند قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ امریکہ اور اسرائیل نے مخالفت میں ووٹ دیا، برازیل اور یوکرین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
اپنی کتاب کی رونمائی کے موقع پر نظام وسیع تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا کی موجودہ صورتحال، جو اقتدار میں موجود لوگوں کے حکم پر ہے، موسمیاتی خرابی کا سبب بنی ہے۔