انکا کہنا تھا کہ ایکس سروس مین تنظیم کے بنیادی رکن اور پیٹرن ان چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی 1977ء میں مارشل لا لگانے والے جرنیلوں میں شامل تھے۔ ضیا دور میں وہ باوردی وزیر رہے اور 4 وزارتیں بھی چلاتے رہے۔
Day: نومبر 17، 2022
علی وزیر کو جیل میں رکھنے کیلئے سب ’ایک پیج‘ پر: زر ضمانت 29 لاکھ ہو گیا
علی وزیر اس وقت ایک ایسا انقلابی استعارہ بن چکے ہیں کہ جس کے خلاف حکمران طبقات کے سارے نمائندگان تمام تر آپسی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ’ایک پیج‘ پر نظر آ رہے ہیں۔ بظاہر پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف ایک دوسرے پر تنقید کے تیر برسانے میں پیش پیش ہیں۔ دونوں جماعتوں کی قیادتوں کی سیاست ہی ایک دوسرے کے خلاف نظر آتی ہے مگر علی وزیر کے معاملے پر دونوں جماعتوں کی حکومتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کا بے مثال مظاہرہ کر رہی ہیں۔