1939-1947ء کے دوران سی پی آئی کے ایک ہول ٹائمر مکھن سنگھ (1913-1973ء) نے اپنا وقت مارکس کی ’سرمایہ‘ کے کچھ حصوں کو گورمکھی رسم الخط میں پنجابی میں ترجمہ کرنے میں صرف کیا۔ 1942ء میں سی پی آئی آرگن ’جنگ آزادی‘ کے ایڈیٹر جگجیت سنگھ آنند کو مکھن سنگھ کا ’جدلیاتی مادیت‘ کا پنجابی ترجمہ ملا جو ’داس کیپیٹل‘ میں ایک باب ہے۔ اپنی یادداشت میں جگجیت سنگھ آنند نے مکھن سنگھ کی مارکسی تھیوری پر گہری گرفت کے ساتھ ساتھ پنجابی زبان پر ان کی مہارت کے بارے میں اپنے گہرے تاثرات کو رقم کیا ہے۔ دونوں افراد نے جنگ آزادی کے ادارتی بورڈ میں 1947ء تک کام کیا، اس کے بعد مکھن سنگھ پنجاب سے کینیا چلے گئے۔
Day: نومبر 23، 2022
امریکی سیاست دانوں اور سماجی کارکنوں کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایوان نمائندگان کی رکن ٹیری میزا نے کہا ہے کہ وہ کشمیرکی آزادی اور تمام مظلوم اقوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتی رہیں گی اور انہیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیری بھی آزادی سے ہمکنار ہوں گے اور اپنے انسانی حقوق حاصل کر کے رہیں گے۔