ایک آزاد تحقیق کے مطابق پاکستان میں نجکاری پروگرام مقاصد پورے کرنے کی بجائے الٹا نقصان کا موجب بنا ہے۔ قومی اثاثوں کی فروخت سے 11 ارب ڈالر کی آمدن کے علاوہ وہ مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکے، جن کے دعوے کرتے ہوئے نجکاری کی گئی تھی۔
Day: نومبر 25، 2022
لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں طلبہ یکجہتی مارچ
پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی مرکزی رہنما ایمن فاطمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان ہر لحاظ سے بحران کا شکار ہے۔ ہم ہر فیلڈ میں پیچھے ہیں۔ جس کی وجہ صرف ایک چھوٹے سے طبقے کا ہی یونیورسٹی تعلیم تک پہنچ پانا ممکن ہے۔ کیونکہ تعلیم بہت مہنگی ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ تعلیم مکمل مفت کی جائے تا کہ ہر شخص کو طبقے سے قطع نظر آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آ سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعات میں ہراسگی ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ لیکن اکثر جامعات میں ہراسگی کمیٹیاں ایکٹیو نہیں اور جہاں ہیں وہاں بھی انصاف کی فراہمی کی ریشو بہت کم ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہر کیمپس پر ہراسگی کمیٹیاں بنائی جائیں اور ان میں طالبات کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔
خیبر پختونخوا: رکن صوبائی اسمبلی طالبان کو ماہانہ 12 لاکھ بھتہ دینے پر مجبور
’عرب نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق صوبائی ممبر اسمبلی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر انہیں بتایا ہے کہ وہ جولائی سے ٹی ٹی پی کوماہانہ 12 لاکھ روپے کی رقم دینے پر مجبور ہیں۔