Day: نومبر 14، 2022


لاکھوں ٹن پلاسٹک ویسٹ پیدا کرنے والی کوکا کولا کوپ 27 کی بھی سپانسر

دنیا میں سب سے زیادہ پلاسٹک آلودگی پھیلانے کی ذمہ دار کمپنی ’کوکا کولا‘کو رواں سال اقوام متحدہ کے موسمیاتی سربراہی اجلاس(COP27)کے ایک بڑے سپانسر کے طور پر شامل کرنے کے فیصلے کے خلاف موسمیاتی کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی پلاسٹک کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب کمپنی موسمیاتی سربراہی اجلاس کی سپانسر بھی ہے۔

’ٹرمینل‘ کا حقیقی ہیرو 18 برس پیرس ایئر پورٹ پر رہنے کے بعد ملک عدم کو روانہ

وہ 1945میں ایران کے صوبہ خوزستان کے ایک علاقے میں ایرانی والد اور برطانوی ماں کے ہاں پیدا ہوئے، جو اس وقت برطانوی قبضے میں تھا۔ 1974میں اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں ایران چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئے۔ جب وہ برطانیہ سے واپس آئے تو انہیں شاہ ایران کے خلاف احتجاج کرنے پر قید کر دیا گیا اور بغیر پاسپورٹ کے نکال دیا گیا۔

پاکستان: سالانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی ہوتی ہے

دنیا میں تقریباً ایک ارب بچے چائلڈ ابیوز (بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی)کا شکار ہوتے ہیں۔ ان میں سے 120ملین بچیوں کو جنسی زیادہ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دنیامیں 2سے 4سال کی عمر کے تقریباً300ملین بچے جسمانی سزا کا شکار ہیں۔ پاکستان میں تقریباً88فیصد بچوں کو جسمانی سزا دی جاتی ہے۔

حسن ناصر: ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے!

یوں محنت کشوں اور نوجوانوں کی نجات کی جدوجہد کرنے والا ایک عظیم ہیرو عقوبت خانوں میں ریاستی جبر و تشدد سہتے سہتے ایک گمنام موت مارا گیا۔ تاہم حسن ناصر کی جلائی گئی شمع ابھی بجھی نہیں ہے۔ حسن ناصر کا مشن ادھوراہے، مگر جاری ہے اورحتمی فتح تک جاری رہے گا۔

عاصمہ جہانگیر لیکچر سیریز میں بھارتی دانشور ڈاکٹر سندیپ پانڈے خطاب کریں گے

سندیپ پانڈے انڈیا اور پاکستان کے درمیان قیام امن کی تحریکوں اور ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے خلاف احتجاج کے لئے جانے جاتے ہیں۔ امریکہ سے انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے بعد وہ انڈیا میں درس وتدریس میں مصروف ہیں۔ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیت کے علاوہ وہ غریبوں کے استحصال اور ماحولیاتی تباہ کاریوں کے مسائل پر احتجاجی تحریکوں کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

ایرانی والی بال ٹیم کا عالمی چمپئن شپ جیتنے کے بعد قومی ترانہ گانے سے انکار

واضح رہے کہ ایرانی قومی ترانہ ایران کی ملا اشرافیہ اور مذہبی حکومت کے بانیوں کی شان بیان کرتا ہے۔ بہت سے ایرانی ’اے ایران‘ کو قومی ترانہ قرار دیتے ہیں، جو ایرانی سر زمین اور اسکی تاریخ کو بیان کرتا ہے۔ اس گیت کی تاریخ 1941ء میں ملک پر اینگلو سوویت حملے سے متعلق ہے۔

16 ارب ڈالر کے مڈ ٹرم امریکی الیکشن: ڈیموکریٹس سینیٹ پر کنٹرول برقرار رکھنے میں کامیاب

وسط مدتی انتخابات امریکی تاریخ کے مہنگے ترین انتخابات ثابت ہوئے ہیں۔ انتخابات میں دونوں جماعتوں نے 16 ارب ڈالر سے زائد خرچ کئے۔ ارب پتیوں نے دونوں پارٹیوں پر بھاری سرمایہ خرچ کیا۔ ارب پتیوں کی فنڈنگ کا حصہ ریپبلکنز کی کل فنڈنگ میں 20 فیصد تھا، جبکہ ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کا 14.5 فیصد بنتا ہے۔ ڈیموکریٹس نے ریپبلکنز کے مقابلے میں زیادہ چھوٹے عطیات وصول کئے، تاہم ریپبلکنز نے ڈیموکریٹس سے 200 ملین ڈالر زائد انتخابی اخراجات کئے۔ ہمیشہ کی طرح ڈیموکریٹس کو کئی بڑی مزدور یونینوں کی حمایت حاصل تھی، جنہوں نے اپنے اراکین کو ڈور ٹو ڈور مہم چلانے، فون کالز کرنے اور الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے کیلئے متحرک کیا۔ تاہم بہت سے سفید فارم تعمیراتی کارکن اور اسٹیل ورکرز ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کرتے ہیں۔