خبریں/تبصرے

ناروے نے 15 روسی سفارتکاروں کو بے دخل کر دیا

اوسلو (جدوجہد رپورٹ) ناروے نے روسی سفارتخانے میں کام کرنے والے 15افراد کو ناپسندیدہ قرار دےدیاہے۔ ناروے کی خُفیہ پولیس PSTکے مطابق ملک بدر کئے جانے والے افراد سفارتکار ہونے کی آڑ میں جاسوسی کرتے تھے۔

ناروے کی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی افراد ناروے کے مفادات کے لئے خطرہ تھے اور انہیں ملک بدر کرنے سے خطرہ ختم نہیں ہوا، لیکن نمایاں طور پر کم ہواہے۔

خیال رہے کہ ناروے نیٹو کا رُکن ہے اور یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ناروے کے سابق وزیراعظم ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts