خبریں/تبصرے

پاکستان کی عدالتوں میں 18 لاکھ 61 ہزار 616 مقدمات زیر التوا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی عدالتوں میں 18 لاکھ 61 ہزار 616 مقدمات زیر التوا ہیں۔ یہ بات قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کی جانب سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججوں کی آسامیاں خالی ہیں اور یہ سپریم کورٹ کا اختیار تھا کہ وہ اپنے مقررہ طریقہ کار کے مطابق ان آسامیوں کو پر کرے۔ ایوان میں جمع کروائے گئے تحریری جواب کے مطابق سال 2022ء میں اعلیٰ عدالتوں میں 3 لاکھ 80 ہزار 436 مقدمات زیر التوا ہیں۔

سپریم کورٹ میں 51 ہزار 744 مقدمات زیر التوا ہیں، لاہور ہائی کورٹ میں 1 لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات زیر التوا ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں 85 ہزار 781، پشاور ہائی کورٹ میں 41 ہزار 911، بلوچستان ہائی کورٹ میں 4 ہزار 471، جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 17 ہزار 104 مقدمات زیر التوا ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts