Day: مارچ 6، 2024


X بندی کا ایک ہفتہ: سوشل میڈیا کی طاقت کا شور مچانے والے کہاں ہیں؟

ایکس (ٹوئٹر) پر پابندی لگے ہوئے ہفتے سے زیادہ ہو گیا ہے۔ یہ پابندی قابل مذمت ہے۔ دم توڑتی جمہوریت کے لئے اس قسم کی پابندیوں کا مطلب ہے کہ جمہوریت کے کفن دفن کا وقت اور قریب آ گیا ہے۔
ماضی میں کئی مہینوں تک اس ملک میں یو ٹیوب پر بھی پابندی لگی رہی ہے۔ میڈیا کے کسی کونے کھدرے میں یہ خبر بھی شائع ہوئی تھی کہ تازہ پابندی کے لئے سافٹ وئیر کسی امریکی کمپنی نے فراہم کیا ہے۔
سعادت حسن منٹو زندہ ہوتے تو چچا سام کو نیا خط ضرور لکھتے کہ چچا سام پہلے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بیچتا ہے،پھر ان کو روکنے کے لئے سافٹ وئیر بنا کر بیچتا ہے۔ تیسری دنیا خوشی خوشی دونوں خرید لیتی ہے۔