Day: مارچ 7، 2024


ہیلتھ کارڈ سکیم: نجی ہسپتال انسانی زندگیوں سے کھیل کر دولت بنا نے میں مصروف

سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ صحت کارڈ پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے نجی ہسپتالوں میں 80فیصد بچوں کی پیدائش کیلئے سی سیکشن کا طریقہ کار اپنایا گیا، جس کی وجہ سے ان نجی ہسپتالوں کو ٹیکس دہندگان کے خرچ پر بہت بڑا مالی فائدہ حاصل ہوا۔اس سکیم کے تحت نجی ہسپتالوں نے یہ تمام تر نجی فائدہ ماں اور بچے کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر حاصل کیا۔

عورت مارچ 2024ء: شیڈول اور منشور جاری کر دیئے گئے

1)۔ سندھ حکومت سندھ ہوم بیسڈ ورکرز ایکٹ2018کو فوری طور پر نافذ کرے اور ہوم بیسٹ ورکرز کیلئے سوشل سکیورٹی، ہیلتھ اور ای او بی آئی فوائد مرتب کئے جائیں۔
2)۔ ریاستی حمایت یافتہ جبری مذہب کی تبدیلی جیسے گھناؤنے صنفی تشدد کو ختم کیا جائے، جس سے مذہبی اقلیتی برادریوں کی لڑکیوں اور خواتین کو گزرنا پڑتا ہے۔
3)۔ جمہوریت کو بحال کیا جائے اور غیر جمہوری اقدامات کا تدارک کیا جائے۔
4)۔ خواتین، ٹرانس جینڈر، خواجہ سرا اور نان بائنری لوگوں کیلئے سیف ہاؤسز اور ہاسٹلز قائم کئے جائیں، تاکہ وہ پدرانہ تشدد سے بچ سکیں، جس کا انہیں اکثر گھر میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔ طلبہ اور تنخواہ دار پیشہ ور افراد کیلئے محفوظ ہاسٹلز کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
5)۔ خواجہ سرا برادری کے خلاف نفرت انگیز مہم کو روکا جائے۔ ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ حقوق) ایکٹ2018کو اصل شکل میں برقرار رکھا جائے۔ آن لائن بڑھتی ہوئی نفرت انگیز مہم کے خلاف کارروائی کی جائے اور پسماندہ کمیونٹی کے ارکان کو ڈرانے اور قتل کرنے کیلئے استعمال ہونے والے انتہائی تشدد کا راستہ روکا جائے۔