پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں حکومت نے دارالحکومت مظفرآبادکی جانب لانگ مارچ کی کال کو ناکام بنانے کیلئے درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاریوں کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے آج 10مئی سے غیر معینہ مدت کیلئے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔
Day: مئی 9، 2024
ملک بھر کی کسان تنظیموں کا 21 مئی کو احتجاج کرنے کا اعلان
پاکستان میں گندم سکینڈل پر ملک بھر کی کسان تنظیوں کا اجلاس 9 مئی کو لاہور میں ہوا جس میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سمیت ملک کے تمام حصوں سے کسانوں نے شرکت کی اورمطالبہ کیا کہ گندم سکینڈل میں ملوث بیورکریٹوں، امپورٹرز اور سابق کیئر ٹیکر وزیر اعظم انوار الحق کو فوری گرفتار کیا جائے۔
پاکستان کے چار چیلنج: معیشت، ماحولیات، فکری بنجر پن اور خارجہ پالیسی
اس پس منظر میں یہ امر قابل توجہ ہے کہ ملکی برآمدات کم سے کم ہو رہی ہیں۔ تارکین وطن جو رقوم بھیجتے تھے،ان میں کمی آ رہی ہے۔عام طور پر ان رقوم سے زر مبادلہ کی نازک صورتحال تھوڑی بہتر ہو جاتی تھی۔ان مسائل کے مرغوبے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ پاکستان میں فیصلہ سازی کرنے والوں کے ہاتھ پاوں پھولے ہوئے ہیں جو بگڑی ہوئی معاشی صورت حال سے نپٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سیاسی پولرائزیشن نے پاکستان کی معاشی صورت حال کو مزید گڑ بڑا دیا ہے جس سے بے چینی مزید بڑھ گئی ہے۔سیاسی بیانئے میں موجود تقسیم سے بے یقینی پر مبنی ماحول میں مزید تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں معاشی بحالی کے لئے اقدامات لینا اور مشکل ہو گیاہے لہذا بیرونی امدا د کا سہارا لیا جاتا ہے جس کی اہم ترین شکل آئی ایم ایف پیکج ہیں۔ یہ کڑوی گولی بار بار نگلنی پڑ رہی ہے۔