Day: مئی 4، 2024


جموں کشمیر: 11 مئی کو لانگ مارچ روکنے کیلئے پی سی تعینات ہوگی، عوام کا شدید رد عمل

بعد ازاں یکم مئی کو ڈڈیال کے مقام پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اراکین نے منگلا ڈیم کے کنارے پر کھڑے ہو کر حلف لیا اور مطالبات کی منظوری تک ناقابل مصالحت جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 11مئی کو بھمبر سے مارچ شروع کرنے کے بعد میرپور، کوٹلی سے بذریعہ ہجیرہ پونچھ میں داخل ہونے اور براستہ دھیرکوٹ مظفرآباد کی جانب جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ مظفرآباد پہنچ کر اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے غیر معینہ مدت تک پر امن احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ تاہم مارچ روکے جانے کی صورت میں تصادم کی بجائے جن مقامات پر مارچ کو روکا جائے گا، وہیں احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔ شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی اور ریاست گیر لاک ڈاؤن کر دیا جائے گا۔

ایل اینڈ ڈی فنڈ میں سول سوسائٹی تنظیموں کی شرکت کو محدود کرنا اشتعال انگیز ہے: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے دبئی میں ہونے والے لاس اینڈ ڈیمیجز(ایل اینڈ ڈی) فنڈ کے پہلے اجلاس کے نتائج پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے UNFCCCپر زور دیا ہے کہ وہ فیصلہ سازی کے عمل میں سول سوسائٹی کی شرکت کو ترجیح دے۔

آزادی اور غلامی

آج آپ جیسے نوجوان دنیا کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور پاکستان کے بے ہودہ، ناکارہ، غیر فعال نظام کو نظرانداز کرنے کے طرح طرح کے شاندار طریقے وضع کر رہے ہیں۔ کالج کے طلبہ اپنے خاندان کی آمدن میں مدد کرنے کیلئے مغربی کمپنیوں کے لیے آن لائن کام کرتے ہیں، ڈاکٹرز اور نرسیں پاکستان سے مغرب کے کلینک اور ہسپتال چلانے میں مدد کر رہے ہیں اور اس عمل میں پاکستان کیلئے آمدنی اور مہارت لاتے ہیں، انجینئرز اور دیگر آئی ٹی پروفیشنلز پاکستان سے دنیا بھر کی کمپنیوں کو تکنیکی خدمات فراہم کرتے ہیں،اس طرح یہ ایک لمبی فہرست ہے۔ میرے بیٹے وہ پاکستان ہی ہے جس پر یقین رکھتے ہیں۔