لاہور(جدوجہد رپورٹ) پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیرمیں فتح یاب ہونے والی عوامی حقوق تحریک سے متعلق نمائندہ ‘جدوجہد’ حارث قدیر نے معروف صحافی فرحان خان کے ساتھ تفصیلی گفتگو کی ہے۔
Day: مئی 20، 2024
عوامی حقوق تحریک کی کامیابی: سرخ جھنڈے، انقلابی نعروں اور نظریات کا خوف!
یہ کوئی پہلی اور آخری تحریک نہیں ہے ،بلکہ آنے والے دنوں میں حکمرانوں کے معاشی اور ریاستی حملوں کے خلاف مزید تحریکیں ابھریں گی۔یہ کامیابی عوام کو تعلیم، علاج،روزگار اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد کا حوصلہ دے گی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ علاقائی سطح پر عوام کمیٹیوں کو عوامی پارلیمنٹ میں تبدیل کیا جائے ،جس میں جمہوری انتخاب اور تبادلہ خیال کے ذریعے محنت کش عوام کی حقیقی قیادت کو سامنے لایا جائے ،تاکہ اجتماعی قیادت کے ذریعے وہ حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کیا جا سکے، جس سے ان خامیوں اور کمزوریوں پر قابو پایا جائے جس کا ذمہ دار شر پسندوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔سماج میں نظریاتی بحث و مباحثے کو ختم کرنا حکمرانوں کی آمرانہ روش ہے ،تاکہ عوام اپنے مسائل اور اس کے حل کی جدوجہد کے شعور سے محروم رہیں۔ متبادل نظام، نظریات اور پروگرام نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہمیشہ اسی حکمران طبقے کے استحصال کا خام مال رہیں۔
ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے لاہور میں سائیکل ریلی کا انعقاد
پیڈل فار پیپل اینڈ پلینٹ’ کی ایشیا بھر کی سیریز کے تحت سائیکل سواروں نے لاہور میں ایک ریلی نکالی ،جس میں پاکستان میں فوسل فیول انرجی کی جگہ قابل تجدید توانائی کے نظام کا مطالبہ کیا گیا۔ ریلی کا انعقاد ایشین پیپلز موومنٹ آن ڈیٹ اینڈ ڈیولپمنٹ، پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی کے لیے کام کرنے والے ایک آزاد بائیکنگ کلب کریٹیکل ماس لاہور کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا تھا۔
سیاحتی زمین اور انفراسٹرکچر لیز پر دینے کی خبر ‘فیس بک’ پر شیئر کرنے پر پابندی
پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کا سیاحتی انفراسٹرکچر اور زمین عسکری کمپنی گرین ٹورازم کو لیزپر دینے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فیس بک نے مذکورہ خبر کا لنک تمام اکاؤنٹس سے کمیونٹی اسٹینڈرڈز کے مغائر قرار دے کر ہٹا دیا ہے۔