ارب پتی ایلون مسک غیر معمولی رفتار سے امریکہ کی حکومت کے وسیع حصوں پر اپنا کنٹرول سخت کر رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس اور آئینی ماہرین کی طرف سے اسے شدید خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹاسک فورس نے امریکی ٹریژری ادائیگیوں کے نظام کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جو پوری وفاقی حکومت کی جانب سے رقوم کی منتقلی کا انتظام کرتا ہے۔
