لاہور (جدوجہد رپورٹ) خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے ایک تازہ تجزئے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی آ گئی ہے۔
تازہ ترین جائزے کے مطابق امریکی رائے دہندگان کی اکثریت (48 فیصد) ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے حامی ہے جبکہ صدر ٹرمپ کی مقبولیت مزید کم ہو کر 35 فیصد رہ گئی ہے۔ مئی میں یہ فرق 11 فیصد تھا۔
سی این این کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے کے مطابق یہ فرق 14 فیصد ہو گیا ہے۔
صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت کی دو اہم وجوہات میں ایک تو کرونا بحران سے اچھی طرح نپٹنے میں ناکامی ہے۔ دوسری وجہ نسل پرستی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں کے ساتھ جس طرح نپٹا گیا اس نے بھی صدر ٹرمپ کی مقبولیت کو متاثر کیا ہے۔