خبریں/تبصرے

’جیہڑا واہوے اوھی کھاوے‘: آج عالمی ویبینار ہوگا، سب شریک ہو سکتے ہیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ایشیا یورپ پیپلز فورم کے زیر اہتمام آج کرونا بحران کے دوران خوراک کے عالمی بحران پر ایک ویبینار ہو گا۔ اس ویبینار میں ہر شخص شرکت کر سکتا ہے مگر شرکت کے لئے رجسٹریشن ضروری ہے۔ شرکت کے لئے اس لنک پر رجسٹر کیا جا سکتا ہے۔

ویبینار کی کاروائی اردو ترجمے کے ساتھ بھی سنی جا سکے گی۔ یہ ویبینار پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے سہ پہر شروع ہو گا۔

سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں چُکی ناجندا سوامی (بھارت)، پاؤلا گیولا (جرمنی)، امرارو مکیانو (فلپائین) اور رومانہ ڈومینکو (رومانیہ) شامل ہیں۔

اس موضوع پر ایشیا یورپ پیپلز فورم کا یہ دوسرویبینار ہے جس کا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے عالمی سطح پر کس طرح خوراک کا بحران جنم لے رہا ہے اور اس سے کسان، مزدور، خواتین اور عام شہری کس طرح نپٹ سکتے ہیں۔

ایشیا یورپ پیپلز فورم ایشیا اور یورپ کی سماجی تحریکوں کا ایک اتحاد ہے جس میں پاکستان سے بھی کافی سماجی تنظیمیں متحرک ہیں۔

روزنامہ جدوجہد کے ادارتی بورڈ کے رکن فاروق طارق اس فورم کی عالمی قیادت میں شامل ہیں۔ وہ آج کے ویبینار کو ماڈریٹ بھی کریں گے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts