خبریں/تبصرے

لیلیٰ خالد کو فیس بک، زوم اور یوٹیوب نے بھی سنسر کر دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) فلسطینی مزاحمت کی ایک اہم رہنما لیلیٰ خالد سان فرانسسکو سٹیٹ یونیورسٹی کے ایک سیمینار میں مہمان مقرر تھیں مگر زوم، فیس بک اور یوٹیوب نے اس سیمینار کی براہ راست کوریج روک دی۔

زوم اور فیس بک نے تو ایڈوانس میں ہی اس سیمینار کی کاروائی کو نشر ہونے سے روک دیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ سیمینار کے منتظمین یہ سہولت استعمال نہ کر سکیں البتہ یو ٹیوب پر اس سیمینار کی چوبیس منٹ طویل لائیو سٹریمنگ کے بعد یہ کاروائی روک دی گئی۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ پابندی اینٹی ڈیفیمیشن لیگ اور لافیئر پراجیکٹ جیسی تنظیموں کے احتجاج کے بعد کی گئی۔

لیلیٰ خالد لیفٹ ونگ’پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف پلسٹائن‘ کی رہنما ہیں۔ وہ ستر کی دہائی میں عالمی توجہ کا مرکز بنیں کیونکہ وہ طیاروں کی ہائی جیکنگ میں ملوث تھیں۔ ان کی مندرجہ ذیل تصویر دنیا بھر میں مزاحمت کی علامت تھی۔ ان دنوں وہ بطور پناہ گیر شام میں رہ رہی ہیں۔ ایک سوشلسٹ رہنما کے طور پر وہ آج بھی آزادی فلسطین کے لئے متحرک ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts