خبریں/تبصرے

دنیا کی پہلی ہڑتال 3163 سال پہلے مصر میں ہوئی تھی

لاہور (نامہ نگار) دنیا بھر میں جس پہلی ہڑتال کا ذکر تاریخِ عالم میں ملتا ہے وہ 3163 سال پہلے مصر میں ہوئی تھی۔

یہ ہڑتال دیر المدینہ نامی گاؤں میں ہوئی جو موجودہ مصر کا حصہ ہے۔ یہ گاؤں اپنے عہد میں اپنے کاریگروں کے لئے مشہور تھا۔ یہ کاریگر اور ہنر مند علاوہ اور عمارات کے باب الملوک کی تعمیر کر رہے تھے۔ قرطاس ورق البردی (Papyrus Rolls) سے پتہ چلتا ہے کہ ان ہنر مندوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ہڑتال کر دی۔

ان کاریگروں نے اعلان کیا کہ جب تک ان کی تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، وہ کام نہیں کریں گے۔ اس بغاوت کے نتیجے میں نہ صرف تنخواہیں ادا کی گئیں بلکہ مزدوری میں اضافہ بھی کیا گیا۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اس واقعہ سے ایک بار پھر یہ سبق سیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہڑتالوں، بغاوتوں اور انقلابات کے بغیر محنت کش اپنے انسانی حقوق حاصل نہیں کر سکتے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts