خبریں/تبصرے

سویڈن: چیچن بلاگر پر قاتلانہ حملے کرنے والے روسی ایجنٹ کو 10 سال قید

لاہور (جدوجہد رپورٹ) سویڈن کی مقامی عدالت نے روسی شہری کو دس سال قید جبکہ ایک خاتون کو 8 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ مذکورہ شخص نے سویڈن میں ہتھوڑے سے ایک چیچن بلاگر تومسو عبدالرحمانوف پر حملہ کر کے اسے مارنے کی کوشش کی تھی۔

تومسو عبدالرحمانوف 26 فروری کو ییولے (Gavle) نامی قصبے میں ہوئے حملے میں زندہ بچ گئے تھے۔ عدالت نے سویڈش پریکٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے سزا یافتہ مدعا علیہ کا نام نہیں دیا۔

ایک خاتون جس نے حملہ آور کی مدد کر کے اسے عبدالرحمانوف کے اپارٹمنٹ میں جانے کی اجازت دی، کو 8 سال کی سزا دی گئی۔ سویڈش نیوز ایجنسی ٹی ٹی نے بتایا کہ دونوں کو سویڈن سے نکال دیا جائے گا۔ غیر ملکی مجرموں کو عام طور پر ان کی سزا پوری کرنے کے بعد نکال دیا جاتا ہے۔

تومسو عبدالرحمانوف چیچین رہنما قادروف کے نقاد ہیں۔ حالیہ برسوں میں قادروف کے نامور نقاد متعدد حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔

فروری 2020ء میں چیچن بلاگر عمران علیف پر فرانس کے شہر للی کے ایک ہوٹل میں چاقو سے وار کیے گئے۔ اسی ماہ ایک روسی تفتیشی صحافی، جس نے یہ الزام لگایا تھا کہ چیچنیا میں ہم جنس پرستوں کو بڑے پیمانے پر گرفتاری کا نشانہ بنایا گیا ہے، پر چیچن دارالحکومت گروزنی میں تشدد کیا گیا۔

2006ء میں ایک صحافی انو پولیٹ کوسکایا کو ماسکو کے اپارٹمنٹ میں واپس آتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، مذکورہ صحافی نے چیچنیا کو روسی اخبار نوایاگزٹا سے متعلق تنقید کی تھی۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے قادروف پر بڑے پیمانے پر زیادتیوں کا الزام عائد کیا ہے لیکن وہ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

انکے حامیوں نے انہیں 1991ء میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد ماسکو اور علیحدگی پسندوں کے مابین دو جنگوں کے بعد ایک شورش زدہ بغاوت کی وجہ سے ایک خطے میں نسبتاً سکون بحال کرنے کا سہرا دیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts