خبریں/تبصرے

مرغا بنی ہوئی قوم: ہتک بطور ہتھیار

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان میں طاقتور، چاہے وہ باوردی ملازم ہوں یا جاگیردار سرمایہ دار ٹھگ اور گلی محلے کے بدمعاش، لاچار لوگوں کو تھپڑ مارنا، مرغا بنانا، خواتین کے کپڑے پھاڑنا…گویا کمزور کی ہتک کرنا عام سی بات ہے۔

جب عوام غیر منظم ہوں، شہری اور عوامی حقوق سے محروم ہوں توگالی یا تھپڑ کی شکل میں ہتک تشدد (گولی) سے بڑا ہتھیار ثابت ہوتی ہے۔ گذشتہ سال ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے لوگوں کو مرغا بنا رکھا ہے۔

حال ہی میں مندرجہ ذیل ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ارباب اختیار سے التماس ہے کہ ریاستی اہل کاروں کو بنیادی اخلاقیات کی بھی تھوڑی سی تربیت دیں۔ یہاں کی فوج اور پولیس کسی کالونی پر حکومت نہیں کر رہی۔ یہاں کے لوگ تاج برطانیہ کے غلام نہیں، ٹیکس دینے والے پاکستانی شہری ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر شہریوں کو گرفتار کریں، سزا دیں لیکن ان کی عزت تار تار کرنے کا کیا مقصد اور جواز ہے؟

Roznama Jeddojehad
+ posts