صحرا نورد
ویسے میں یہ تجویز بھی دے سکتا تھا کہ رنگ روڈ کا نا م شاہراہ عسکریہ رکھ دیا جائے تو بھی رنگ روڈ اور اس کے گرد و نواح میں بد عنوانی کا قلع قمع ہو سکتا ہے لیکن دو لاکھ روپے اور جیل میں گزارنے کے لئے دو سال نہ ہونے کی وجہ سے میں یہ تجویز پیش نہیں کر رہا۔
علاوہ ازیں نامعلوم گرل فرینڈ کے نامعلوم بھائیوں کی درخواست پر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کی بجائے ویسے ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے لئے تیار ہوں۔
رنگ روڈ کا نام بحریہ ایونیو رکھنے سے نہ صرف بدعنوانی کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ آپ جاوید چودہری کے اگلے ہفتے کے کالم پڑھنے سے بھی محفوظ رہیں گے۔
اگر میری تجویز ملک ریاض صاحب کو پسند آ گئی تو عین ممکن ہے کہ وہ بعض دیگر صحافیوں کے ضمیر، قلم اور خدمات کی طرح میرے ضمیر،قلم اور خدمات کو بھی بحریہ ایونیو کے آس پاس میں ڈیڑھ دو کنال کا پلاٹ دے کر خرید فرمائیں۔
اس کے بعد ہم سب ہنسی خوشی رہنے لگیں گے۔