خبریں/تبصرے

نواز شریف نے آئینی سربراہ کے اختیارات کو پامال کرنے کی مخالفت کی: ٹی ایف ٹی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ٹی ایف ٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے اپنے کاروباری دوست کو اپنے مسائل وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

نوازشریف کے ایک کاروباری دوست نے اپنی صنعت کے شعبہ سے متعلق مجموعی مسائل کے حل سے متعلق مشورے کیلئے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ بہت سے کاروباری افراد نے نیب کے خوف سمیت حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے درپیش مسائل کے حل کیلئے آرمی چیف سے مدد لی ہے۔ انہوں نے نواز شریف سے پوچھا کہ کیا انہیں بھی آرمی چیف سے ہی مدد لینی چاہیے؟

ٹی ایف ٹی کے مطابق نواز شریف نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی صنعت کے تمام خدشات عمران خان کے پاس بھیجیں جو حکومت کے آئینی سربراہ ہیں۔ نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان میرے مخالف ہو سکتے ہیں لیکن وہ حکومت کے سربراہ ہیں اور وزیراعظم کے اختیارات کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts