شاعری

’اسلئے فقیہان شہر بچوں کو تاریخ پڑھانے سے گریزاں ہیں‘

فاروق سلہریا

ماضی و فردا و حال سب کے سب پریشان کن ہیں
اپنے روز وشب و مہ و سال سب کے سب پریشان کن ہیں

گھبرا کے توڑ دیتا ہوں سوچ کے سارے سلسلے کہ تنہائی میں
اس جان تنہائی کے خیال سب کے سب پریشان کن ہیں

پسپا ہونا ہے، ہتھیار ڈال دینے ہیں، سمجھ میں کچھ نہیں آتا
دوستوں کے بچھائے جال سب کے سب پریشان کن ہیں

اسلئے فقیہان شہر بچوں کو تاریخ پڑھانے سے گریزاں ہیں
کہ اسبابِ زوال سب کے سب پریشان کن ہیں

Farooq Sulehria
+ posts

فاروق سلہریا روزنامہ جدوجہد کے شریک مدیر ہیں۔ گذشتہ پچیس سال سے شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں۔ ماضی میں روزنامہ دی نیوز، دی نیشن، دی فرنٹئیر پوسٹ اور روزنامہ پاکستان میں کام کرنے کے علاوہ ہفت روزہ مزدور جدوجہد اور ویو پوائنٹ (آن لائن) کے مدیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ بیکن ہاوس نیشنل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔