خبریں/تبصرے

خیبر پختونخواہ: گرلز سکولوں پر حملے پھر شروع، عمارت بم سے جزوی تباہ

لاہور (جدوجہد رپورٹ)ضلع ٹانک میں ایک زیر تعمیر مڈل سکول کی چاردیواری اور کمرہ دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ہے۔ روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق یہ ٹائم بم تھا جو سکول کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لی کر مجرموں کی تلاش شروع کرنے کا دعوی کیا ہے۔

یاد رہے چند سال قبل تک، جب صوبے میں طالبان زیادہ متحرک تھے تو ان کا ایک نشانہ گرلز سکلو تھے۔ انہوں نے صوبے بھر میں سینکڑوں سکول بم سے اڑا دئیے تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts