خبریں/تبصرے

بلوچستان: سرکاری افسران کو رنگ بیک ٹون ’پاکستان زندہ باد‘ مقرر کرنیکی ہدایت

کوئٹہ (نامہ نگار) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چیف سیکرٹری کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سرکاری افسران کو موبائل فون کی رنگ بیک ٹون ’پاکستان زندہ باد‘ مقرر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صوبائی سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز اور محکمہ جات کے سربراہان اس بات کے پابند ہونگے کہ ان کے موبائل فون پر رنگ بیک ٹون میں ’پاکستان زندہ باد‘ کی ٹون لگی ہونی چاہیے۔

29 ستمبر کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے، عملدرآمد نہ کئے جانے کی صورت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts